کوئٹہ : میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 1400 ملازمین برطرف

76

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے 1400 ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ حمزہ شفقات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 1400 ڈیلی ویجزملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جن میں سینیٹیشن اور فائر سمیت دیگر شعبوں کے ڈیلی ویجز ملازمین شامل ہیں۔حمزہ شفقات کے مطابق فرائض سرانجام نہ دینے والے ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے اور کوئٹہ میں صفائی کا نظام نجی کمپنی کے سپرد کردیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھرتیوں کی ضرورت ہوگی تو کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا۔