سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کی جانب سے یوم آزادی بھرپور طور پر منایا گیا، مختلف حلقوں میں پروگرامات منعقد ہوئے ،اسلامی جمعیت طلبہ حلقہ گلشنِ اقبال کے تحت یوم آزادی پر لیکچر پروگرام اور کیک کٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ نے لیکچر دیا۔اس موقع پر رکن جمعیت سکھر عبد الغفور اور ناظم حلقہ نوید منگریو بھی موجود تھے، علاوہ ازیں اسلامی جمعیت طلبہ حلقہ میمن محلہ کے تحت بھی لیکچر اور کیک کٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن جمعیت سکھر عبد الغفور چنا نے لیکچر دیا۔اس موقع پر ناظم حلقہ مبین قاضی بھی موجود تھے۔اسلامی جمعیت طلبہ حلقہ نیو یارڈ کے تحت یوم آزادی کے موقع پر کیک کٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن جمعیت سکھر عبد الغفور چنا اور ایڈووکیٹ سلطان لاشاری نے اظہارِ خیال کیا، ناظم حلقہ بابر تنویر بھی موجود تھے۔