منظور پشتین کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

75

اسلام آباد (صباح نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے وفد کے ساتھ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبہ خیبرپختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، صوبہ میں امن وامان نام کی کوئی چیز نہیں ۔