چین میں انسانی لاشوں کی تجارت کا انکشاف

124

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں انسانی لاشوں کی تجارت اور اعضا کی اسمگلنگ کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین میں مُردوں کی تجہیز و تکفین سے متعلق خدمات کے شعبے میں وسیع پیمانے پر بد عنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس شعبے کے ذمے دار عہدے داران طویل عرصے سے غیر قانونی فیس اور غیر قانونی طریقے سے قبر کشائی جیسے جرائم میں ملوث رہے ۔ چائنا ڈیلی کے مطابق حکام کی جانب سے آنھوے، کوانگڈونگ، جیانگسو، جیانگشی، گیلین، لیاؤننگ، سچوان اور یوننان صوبوں میں تحقیقات کی گئی،جس میں اس طرح کے درجنوں کیس سامنے آئے۔