اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءعلی محمد خان نے کہا ہے کہ ستمبر کے لانگ مارچ کا فیصلہ کورکمیٹی اور عمران خان نے نہیں کیا، لانگ مارچ کب اور کہاں کرنا ہے فیصلہ عمران خان کریں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل فیض سے پیشہ ورانہ تعلق رہا، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد ان کا
کوئی کردار تھا، میں کورکمیٹی میں بیٹھتا ہوں میرے علم میں کبھی کوئی ایسی چیز نہیں آئی کہ وہ پی ٹی آئی میں سیاسی کردار کررہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ فیض حمید پر کرپشن کیس ہے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، اور ادارہ اپنے احتساب کررہا ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ حماد اظہر کو اگر تحفظات ہیں تو عمران خان ضرور دیکھیں گے، میں سمجھتا ہوں استعفا دینے کی بجائے لڑائی پارٹی کے اندر لڑی جانی چاہیے۔