کرسی کے لالچ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ہر حد سے گزر گئے، شرجیل میمن

203
politics of hate

کراچی: صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا  ہے کہ صرف کرسی کے لالچ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ہر حد سے گزر گئے، حالیہ گرفتاریوں سے ثابت ہوتا ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ شامل تھی، کچھ سہولت کار بھی شامل تھے، نومئی پاکستان کا بدترین دن تھا، شاید ان گرفتاریوں کے تانے بانے نو مئی کی طرف بھی جا رہے ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس بٹھا کر زبردستی ملک پر مسلط کیا گیا تھا، سازش کے تحت نو مئی کا واقعہ کیا گیا، عوام کو اپنے ہی اداروں کے سامنے کھڑا کیا گیا، بانی پی ٹی آئی ماسٹر مائنڈ اور گرفتار ہونے والے سہولت کار تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بہت سارے لوگ ثاقب نثار کے انتشار کا شکار رہے، آج کے دن تک ثاقب نثار پی ٹی آئی کے لئے مینجمنٹ کر رہا ہے آج وہ سب لوگ قانون کے شکنجے میں آ رہے ہیں، کوئی بھی ہو سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہئے۔