پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی بندش: لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

360
the Lahore High Court

لاہور: پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، رجسٹرار آفس نے درخواست کو کل سماعت کے لیے مقررکردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شکیل احمد ندیم سرور درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ۔ پی ٹی اے سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ ملک میں بغیرکسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔