حکومت کا فائر وال کے فوائد سے عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

375
determined to empower women

اسلام آباد:وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں حکومتیں سائبر سیکیورٹی کے لیے فائر وال انسٹال کرتی ہیں، فائر وال سے پہلے ویب مینجمنٹ سسٹم تھا حکومت اب سسٹم کو اپڈیٹ کر رہی ہے، سائبر سیکیورٹی کے حملوں سے بچنے کے لیے فائر وال انسٹال کی جاتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا کہ کمپنیوں سے انٹرنیٹ سروس سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے، عوام کو جلد آگاہ کریں گے کہ اب تک کتنے سائبر حملے ہو چکے ہیں، پہلے صرف وٹس ایپ کے سست ہونے کی شکایت آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے متعلق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ڈیٹا مانگا ہے، پی ٹی اے سے بھی رپورٹ طلب کی ہے، گزشتہ دو ہفتوں میں ڈیٹا ٹریفک پر کیا فرق پڑا ہے، رپورٹ آئے گی تو دیکھیں گے۔