لندن:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا اور سابق ڈی جی ، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے مجھ سے کوئی تعلق نہیں، میری 2 ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال تین ہفتے ملک سے باہر گزارتا ہوں، لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاں گا، جس کے بعد وطن واپس روانہ ہونگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں،سوشل میڈیا پر میری گرفتاری سے متعلق بھی جھوٹ پھیلایا گیا ہے، جب ملک میں ہی موجود نہیں تو گرفتاری کیسی؟ میرے حوالے سے وہ باتیں کی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔