کوئٹہ، دستی بم دھماکوں میں 5 بچوں سمیت 7 زخمی

51

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت میں ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 دستی بم کے دھماکوں میں 5 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم ہوٹل کے پاس نامعلوم افراد دو دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پانچ بچوں سمیت وہ 7 مسافر زخمی ہوئے جنہیں جعفر ایکسپریس کے ذریعے سفر کرنا تھا۔دھماکے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔