کراچی میں چھوٹے تاجر احتجاج پر اتر آئے ہیں،صدر کراچی چیمبر

195

کراچی (کامرس رپورٹر )ود ہولڈنگ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم پر تاجربرادری کے شدید تحفظات، کراچی میں چھوٹے تاجر احتجاج پر اتر آئے،ود ہولڈنگ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم پر ملک کا سب سے بڑا ہول سیل بازار مکمل بند کردیا گیا۔ چھوٹے تاجروں کے احتجاج میں کراچی چیمبر شامل ہوگیا۔صدر کراچی چیمبرافتخار احمدشیخ نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کی ہڑتال سمیت ہر احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو چیئرمین ایف بی آر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، ود ہولڈنگ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم پر کراچی چیمبر چھوٹے تاجروں کے ساتھ ہے،ہم نے ود ہولڈنگ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم پر اعتراض کرکے اناملی بنائی ہے اور اسے وزیراعظم کو بھیج دیا ہے۔ صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کو مسترد کرتے ہیں، حکومت 60 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس کا ازسرنو جائزہ لے،چھوٹے تاجر کسی صورت اس رقم کو ادا نہیں کرسکتے۔ گروسرز مارکیٹایسوسی ایشن کے صدرعبدالرئوف ابراہیم نے کہا کہ 14 اگست کی وجہ سے اجناسمنڈیوں کی ہڑتال موئخر کی ھے،ہمارے مطالبات نہیں مانے گئیے تو ملک بھر کی غلہ منڈیاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کردینگے۔ رئوف ابراہیم نے کہا کہ اگار تاجروں کے مسائل پر آواز اٹھانا جرم ہے تو میں یہ جرم کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کی قیادت اسٹیک ہولڈرز کا پروگراموں میں مدعو نہیں کرتی جبکہ کراچی چیمبر کے عہدیدارٹی ڈیپ کے سربراہ زبیرموتی والا کے سامنے بول نہیں سکتے اور اگر کوئی بولے گا تو وہ گونگا بنا دیا جائے گا،زبیرموتی والا نے ہمیں کہا کہ وہ ہم سے نہیں ملیں گے لیکن میں یہ واضح کردوں کہ کراچی چیمبر کو تاجروں کی آواز بننا پڑے گا۔