کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا،سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں اضافہ اور وہاں سے درآمدات میں کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو710.33 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 کے مقابلے میں 41 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو503.85 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون 2024 میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 49.06 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔