آج کے دن عہد کریں استحکام پاکستان کے لیے کام کریںگے‘شرف علی

82

کراچی (پ ر)چودہ اگست کا دن ہمارے لیے ہر سال اندھیرے میں روشنی کی نوید لے کر آتا ہے یہ دن ہماری قومی شناخت کی علامت ہے۔ اور بحیثیت پاکستانی ہم میں سے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اس دن اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہم استحکام پاکستان کے لیے کام کریں گے۔ یہ بات چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) میٹرک بورڈ یونٹ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب میں ستترہویں یوم آزادی اور شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعی سطح پر بھی ایسے کاموں سے گریز کریں کہ جس سے پاکستان کی خود داری، خود مختاری،سالمیت اور عزت و وقاد پر آنچ آئے۔