حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری دینے کا اعلان

254
The credit of the lowest rate of inflation

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  کاکہنا تھا کہ اقتدار کی کشمکش، سازشیں اور اپنی غلطیوں کی وجہ سے77 سال کا سفر قابل رشک نا تھا، چند دن میں قوم سے خطاب کرکے 5 سالہ معاشی پلان پیش کرونگا،  اگلے چند دنوں میں عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی۔

یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کرسکتی، برآمدات نہیں بڑھ سکتی،  مہنگائی، بجلی کے بلوں اور دیگر مسائل سے لوگ پریشان ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی نہ کرنے کے لیے دشمن ہر حربہ استعمال کررہاہے، ہماری جوہری قوت سے دشمن خائف ہے، ہمارے  دشمنوں نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے ذریعے جھوٹ کی بمباری شروع کردی ہے، نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں،  ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر انہیں بھی سلام پیش کرتا ہوں۔