لاہور: پاکستان بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے جاری تیاریوں کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاک بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ میچ جو 30 اگست تا 3 ستمبر کھیلا جائے گا، وہ بغیر تماشائیوں کے ہوگا۔
بورڈ کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کرکٹ یہ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکیں گے، تاہم ہمیں شائقین کی صحت کی زیادہ فکر ہے، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بغیر تماشائیوں کے میچ کی وجہ سے پی سی بی نے ٹکٹس کی فروخت بند کرتے ہوئے جن افراد کو ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، انہیں رقوم ری فنڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔