ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، مریم نواز

216

لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے،  نام روشن کرنے کا سلسلہ دہائیوں بعد نہیں آنا چاہیے، پاکستان کو اللہ تعالی نے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے۔

جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ  فلسطین میں آج بہت مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اللہ تعالی فلسطین کو ظلم سے نجات دلائے، ہمیں دیکھنا ہے 77سال میں ہم کتنا کامیاب ہوئے، شہادتیں دے کر ہمارے جوان ملک کی حفاظت کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  قوم کو77واں یوم آزادی مبارک ہو، اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں  ، یوم آزادی پر ہر پاکستانی خوش ہے، اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، جتنا یہ وطن ہمارا ہے اتنا ہی اقلیتوں کا بھی ہے، سفید رنگ اقلیتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔