اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہناہے کہ پاکستان جب بھی ٹیک آف کرتا ہے،چھپے ہاتھ پھر گرادیتے ہیں، ہم ایٹمی طاقت ہیں ہمیں معاشی قوت بننا ہوگا۔
جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان جب بھی ٹیک آف کرتا ہے،چھپے ہاتھ پھر گرادیتے ہیں،پاکستان میں ناراض ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہمیں مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، پاکستان کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا، اس ملک میں بہت صلاحیت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ 2017میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا، ساری دنیا پاکستان کی پذیرائی کررہی تھی،2017میں 6فیصد گروتھ تھی، ہماری دنیا کی 5ویں بہترین سٹاک مارکیٹ بن چکی تھی، لیکن سب برباد کردیا گیا۔