ایران نے اسرائیل پر حملہ روکنے کیلیے شرط رکھ دی

259

تہران: مقامی میڈیا نے اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے سے متعلق ایک تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے ۔اس حوالے سے دارالحکومت تہران میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایرانی حکام نے اسرائیل پر حملہ موخر کرنے کے لیے دوٹوک شرط رکھتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر سیز فائر معاہدہ ہوا تو ایران کی جانب سے اسرائیل پر طے شدہ جوابی حملہ نہیں ہوگا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام دوحا میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں حصہ لینے پر غور کررہا ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ صرف غزہ جنگ بندی کی صورت میں ہی ایران، اسرائیل پر جوابی حملہ روک سکتا ہے۔

دوسری طرف امریکی میڈیا نے اپنے نشریاتی اداروں کو ایک رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں کہا گیا کہ امریکا نے ترکیے پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پرآمادہ کرے۔کیونکہ غزہ میں جنگ کا طویل ہونا عالمی سطح پر اسرائیل اور اس کے اتحادی ممالک کی سفاکیت اور اور ان کی ناکامی پر ہر طرف سے مذمتی بیانات جاری ہونے لگے ہیں۔