غزہ کی جنگ بندی سے جوابی کارروائی میں تاخیر ہوگی، ایران

194

تہران:ایران نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے صرف غزہ کی جنگ بندی سے جوابی کارروائی میں تاخیر ہوگی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اس ہفتے ہوجاتا ہے تو حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف براہ راست جوابی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ جیسے اتحادیوں کے ساتھ مل کر براہ راست اسرائیل پر حملہ کرے گا، اگر غزہ مذاکرات ناکام ہو گئے،

دوسری جانب امریکی بحریہ نے اسرائیل کے دفاع کو مزید مضبوط کرنے کے لیے جنگی جہاز اور ایک آبدوز مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دی ہے۔