کراچی: شہر قائد میں کانگو وائرس سے متاثرہ پہلا کیس ریکارڈ پر آ گیا، جسے جناح اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال میں متاثرہ مریض کو لیب ٹیسٹ کے بعد کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 32 سالہ مریض سے متعلق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے تیز بخار اور ڈائریا کی وجہ سے اسپتال لایا گیا تھا، تاہم اس کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
واضح رہے کہ جان لیوا کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کے بچنے کے امکانات صرف 10 فی صد ہوتے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو نیپا انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔