سکھر،شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پراحتجاج

118

سکھر (نمائندہ جسارت) شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی سندھ ایکشن کمیٹی کی کال پر یوم سیاہ منایا گیا، یوم سیاہ پر سکھر پریس کلب پر سیاہ پرچم آویزاں کیا گیا۔ علاوہ ازیں جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریفرنس ہوا جس میں سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی ایس یو جے کے صدر امداد بوذادر احقر شاہ رضوی جاوید جتوئی ،روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار ،روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے صدر عبدالجواد عباسی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔بعد ازاں صحافیوں نے جان محمد مہر کی جائے شہادت تک ریلی نکالی اور شہادت کے مقام پر دھرنا دیا۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک جاری رہے گی ۔