لانڈھی ٹاؤن کو ترقی اور خوشحالی کی جا نب گامزن کررہے ہیں۔ابراہیم عمرانی

218

لانڈھی ٹاؤن کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ٹی ایم اولانڈھی ٹاؤن ابراہیم عمرانی نے کہا کہ لانڈھی ٹاؤن ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ہم بلا تفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں۔لانڈھی ٹاؤن میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے لانڈھی ٹاؤن کراچی ایک چمکتا مہکتا دمکتا ٹاؤن بن کر ابھرے گا۔لانڈھی ٹاؤن میں انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ترقیاتی کام شروع کئے جارہے ہیں جن سے عوام کے بنیادی مسائل بڑی حد حل ہونگے اور لانڈھی ٹاؤن کے منتخب نمائندوں اور ہمارے افسران ودیگر عملے کی محنت اور کوششوں کے نتیجے میں لانڈھی ٹاؤن کے مکین خوشگوار تبدیلی محسوس کرینگےاور اس سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی ابھر کر سامنے آئے گی۔