عوام کی بنیادی سہولیات کیلئے کام کر رہے ہیں،محمد عمران

219

لانڈھی گزشتہ دس سال سے کچرے کا ڈھیر بنا ہوا تھا۔ لانڈھی ٹاؤن کے وائس چیئرمین محمد عمران کی جسارت سے خصوصی گفتگو لانڈھی کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ایک سال میں صحت صفائی کے حوالے سے بہتری آئی ہے ۔سیوریج سسٹم کو ترجیح بنیادوں پر درست کیا گیا ہے ۔پارکوں کی حالت زار کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔عوام جلد بہتر تبدیلی محسوس کرینگے۔پانی کی فراہمی کے لئے بھی کام کررہے ہیں لیکن واٹر بورڈ انتظامیہ خود پانی کی فراہمی میں سنجیدہ نہیں ہے۔سب مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ لانڈھی ٹاؤن کی لائبریریوں کو اپ گریڈ کیا جارہاہے۔ چیئرمین عبدالجمیل خان اس میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں لائبریری کلچر کو بحال کرینگے اور لائبریریوں کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے گا۔بلدیہ کے تحت چلنے والے اسکولوں کی بھی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور گھوسٹ ملازمین کو ہم کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرینگے۔عوام لانڈھی ٹاؤن کی بہتری ترقی خوشحالی کے لیے ٹاؤن اور یونین کونسل سے تعاون کریں ۔عوام کے تعاون سے ہی ہم لانڈھی کو خوبصورت اور سرسبز وشاداب بنا دیں گے۔