مقدس مقامات کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں، سعودی عرب

197

ریاض:گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیر نے صہیونی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا تھا۔ جس پر عالم اسلام اور پوری امت مسلمہ بے چینی اور اضطراب کی کیفیت سے دوچار ہوئی۔ اسی حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر کی مسجد اقصٰی پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصٰی پر دھاوا بول کرعالم اسلام کے مقدس مقامات کی بےحرمتی کی ناپاک کوشش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کا مزید کہناتھا کہ مقامات مقدسہ کے تقدس کا احترام اوراس کا تحفظ نہ صرف سعودی عرب بلکہ کروڑوں مسلمانوں کی اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا نے بھی سعودی اعلیٰ حکام کا ایک بیانیہ جاری کیا ہے ۔جس میں سعودی وزارت خار نے ببانگ دہل کہا ہے کہ مقدس مقامات کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔