بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو اور سکھر بیراج پر سیلابی صورتحال

186
flood situation

سکھر:بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سکھر اور گڈو بیراج میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال اختیار کرگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کئی ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ  کوٹری بیراج پر پانی کی صورت حال نارمل ہے،سکھر اور گڈو بیراجوں پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال کے باعث اب دریا کا پانی تیزی سے دونوں بیراجوں کے درمیان واقع کچے کے علاقے میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

آبپاشی حکام کا کہنا تھا کہ  بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تو دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراجوں کے مقام پرپانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق اگر اسی طرح پانی کی آمد کا سلسلہ جاری رہا تو گڈو بیراج پر ایک سے دو روز میں نچلے درجے کا سیلاب درمیانی درجے کے سیلاب میں تبدیل ہوسکتا ہے۔