آزادی تقریبات:گورنر ہاؤس پشاور میں  شہریوں کو آتشبازی میں شرکت کی دعوت

402

پشاور: جشن آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس پشاور کے دروازے عام افراد کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے 13 اگست کی شام کو گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی مناسبت سے ثقافتی تقریب اور آتش بازی میں شہریوں کو شریک ہونے کے لیے دعوت دی ہے۔

اپنے وڈیو پیغام میں گورنر کے پی کے نے کہا کہ صوبے بالخصوص زندہ دلان پشاور 13 اگست کی رات 10 بجے گورنر ہاؤس پشاور پہنچیں ، جہاں رات 10 بجے ثقافتی تقریب اور 12 بجے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وطن ہمارے پاس امانت اور تحفہ ہے، اس کی آزادی کا جشن خوف کے بت توڑ کر منائیں گے۔ آئیں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شپ اپنے وطن کے نام کرین اور جشن آزادی اور پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہوں۔