کراچی(نمائندہ جسارت) سوئی سدرن انتظامیہ نے کراچی میں گیس کی عارضی بندش کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے باعث شہر قائد میں20 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ سوئی گیس کمپنی کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ جی پی ایف فورفیڈر لائن میں لیکیج کے باعث کراچی میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق لیکج کی وجہ سے سسٹم میں38
ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے، پی پی ایل کی ٹیم نے گیس کی سپلائی بند کرکے پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ پائپ لائن کی مرمت کا کام اگلے20 گھنٹے میں مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کو گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گیس بندش