سرمایہ کاروںکوبلانے سے قبل ہوم ورک ناگزیرہے، احسن اقبال

46

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب سے جاری منصوبوں اور گزشتہ اجلاس کے دوران کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا ہونا ضروری ہے، سرمایہ کار کسی بھی ملک میں اپنا منافع کمانے کے لیے سرمایہ کاری کرتے ہیں، سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے ہوئے حکومت کو بھی اپنے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔انہوں
نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرتے وقت اپنے مفادات کا تعین اور اہداف کا واضح ہونا ضروری ہے، سرمایہ کاروں کو دعوت دینے سے قبل حکومت کی جانب سے ہوم ورک کا مکمل کرنا ناگزیر ہے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہاکہ تھرڈ پارٹی کنسلٹیشن کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت میں استحکام اور ترقی کا باعث بنتا ہے،نجی شعبے کی شراکت داری میں اضافہ کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال