جیکب آباد،ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا

119

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ نہ رکا ،ضلعی انتظامیہ چیف سیکرٹری کے احکامات پر عمل کرانے میں ناکام،ایل پی جی گیس مقرر ریٹ کے بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کئے جانے کی شکایات ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبا د میں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا ہے گلی محلوں اور بازاروں میں غیر قانونی اور من مانے نرخوں پر ایل پی جی گیس فروخت کرنے کی شکایا ت ہیں یہ گیس پابندی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی دی جا رہی ہے ،ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں چیف سیکرٹری کے احکامات پر بھی عمل کرانے میں ناکام ہے ،جن کے پاس لائنس نہیں وہ ایل پی جی گیس فروخت کررہے ہیں،وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے کے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر ایل پی جی اور ایل این جی کی غیر قانونی فروخت روکنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس کو 12روز گزر گئے ہیںعمل نہیں کیا گیاجس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی گیس کا پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال انتہائی خطرناک ہے جس سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیاں ہر وقت دائو پر لگی رہتی ہیں،انتظامیہ کی اس معاملے پر مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ایل پی جی گیس کے غیر قانونی فروخت کو روکنے سمیت من مانے ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے مقرر ریٹ پر ایل پی جی گیس سلنڈر کے فروخت کو یقینی بنایا جائے۔