حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کے زیر اہتمام مئیر کاشف علی شور کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے 77 ویں یوم جشن آزادی کو پورے جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منانے کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلدیہ حیدرآباد کی مرکزی عمارت، میئر سیکرٹریٹ سمیت مختلف دفاتر پر چراغاں کیا جا رہا ہے، جبکہ سٹی، لطیف آباد اور قاسم آباد کے اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر قومی پرچم آویزاں کیے جارہے ہیں۔