گورنرسندھ کا کوہ پیما مراد سدپارہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

70

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معروف کوہ پیما مراد سد پارہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔جاری تعزیتی پیغام میں گورنرسندھ نے کہا کہ انتہائی افسوسناک خبر سن کر دکھ ہوا،غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں۔