بھارت: چھٹیوں پر گھر جانے والے طلبہ کی گاڑی کو حادثہ‘ 5 ہلاک ‘2 زخمی

69

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو میں کالج کی تعطیلات کے بعد اپنے گھروں کو جانے والے طلبہ کی گاڑی ہائی وے پر سامنے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے زخمیوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا،جہاں 5 طلبہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ دیگر 2 زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔