نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے ضلع جہان آباد کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 3 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔بھگدڑ اس وقت مچی جب نیشنل کیڈٹ کور کی جانب سے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا۔ واقعے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب مقامی حکام نے واقعے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت کی تردید کی ہے۔