نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں خاتون ڈاکٹرکے قتل کے بعد اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کولکتہ کے سرکاری اسپتال میں کام کرنے والی 31 سالہ ڈاکٹر کو جمعہ کے روز قتل کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ۔ پولیس نے اسپتال کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا،جو اسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی قطار درست کرنے کا کام کرتا ہے۔ ڈاکٹروں نے بہتر سیکورٹی فراہم کرنے کے مطالبے کے لیے ہڑتال شروع کی،جو اب بھارت کی مختلف ریاستوں میں بھی جاری ہے۔