وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

94

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ اجلا س میں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں اور اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔