بنگلادیش میں 15 اگست کی عام تعطیل ختم

258

ڈھاکا: دارالحکومت ڈھاکا سے بنگلا دیش کی عبوری حکومت کا بڑا فیصلہ جاری ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں ہرسال 15اگست کو سرکاری سطح پر ملک بھر میں عام تعطیل ہواکرتی تھی ۔جسے ختم کرنے کا فیصلہ عبوری حکومت کے حالیہ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہرسال 15 اگست کو منائی جانے والی عام تعطیل عوامی لیگ کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی برسی پر ہوا کرتی تھی۔یہ بات علم میں رہے کہ شیخ مجیب الرحمان 15 اگست 1975ءکو قتل کر دیے گئے تھے۔