سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت آرہی ہے اور اس کے لیے انٹرویوز بھی شروع ہوچکے ہیں ۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج دوسال ہو گئے اور مجھ پر 14 کیسز ہیں مگر ابھی تک چالان نہیں ملے، میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا ،میرا 40 کلو وزن کم ہوا ، میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 15اگست سے 20 ستمبر تک ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت آرہی ہے ، حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے، اگست اور ستمبر بہت بھاری ہے ، 31 اگست کا دن بہت اہم ہے، جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ بہت برا ہونے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کسی کو ایکسٹینشن نہیں دیں گے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے، ان کی کوئی نہیں سنتا، شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، حکومت کی کارکردگی خاک ہوچکی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوچا تھا کہ انہیں گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے، ہمارے کیسسز میں عمران خان اور بشری بی بی بھی آ گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، ان کا صرف ایک بندے سے تعلق ہے، پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں، لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیا جائے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔