بھارت میں مسلمانوں پر تشدد، بستی نذر آتش

237

نئی دہلی:عالمی سطح پر جمہوریت کا سب سے بڑا دعویدار بھارت جیسے ملک میں مسلمانوں کو کبھی تحفظ نہیں ملا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے ایک تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بد نام زمانہ ایک انتہا پسند ہندو تنظیم جو ”رکشادل“ کے نام سے جانی جاتی ہے جس کی اقلیتوں کے ساتھ دہشتگردی بھی مشہور ہے۔ جس نے صوبے اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں مسلمانوں پر بنگلادیشی تارکینِ وطن کا الزام لگا کران کی جھونپڑیوں کوآگ لگا دی۔جس پر غیر ملکی میڈیا نے سوشل میڈیا پرایک وڈیوجاری کردی ۔

وائرل وڈیو میں انتہا پسند ہندو تنظیم کے دہشت گرد اراکین کو غریب مسلمانوں کی کی بستی کو آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے جو جھونپڑیوں پر مشتمل ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند تنظیم کے غنڈوں نے بنگلا دیش مخالف نعرے لگا کر نہتے مسلمانوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا اور گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم رکشادل کے صدر سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یہ بات علم میںرہے کہ گزشتہ ہفتے میں یہ انتہا پسند ہندو تنظیم کے دہشت گردوں کا مسلمانوں پر دوسرا حملہ ہے۔