فوج میں خوداحتسابی کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

110

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  پاک فوج میں خوداحتسابی کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کے لیے  ایک سخت، شفاف اور خودکار عمل ہوتا ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7  مئی  کی پریس کانفرنس میں انہوں نے پاک فوج میں خوداحتسابی کے  حوالے سے تفصیلات بتائی  تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خود احتسابی کے عمل میں کسی قسم کا امتیاز یا تفریق نہیں کی جاتی۔ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی ہی بڑی ذمے داری بھی ہوتی ہے، اسی طرح احتساب کا عمل بھی اتنا ہی سخت ہو جاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیں اپنے احتسابی عمل پر فخر ہے۔ ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر کام کرتا ہے۔