اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ مودی کے بھارت میں اقلیت محفوظ نہیں ہے اور یہ بات قائد اعظم نے اس وقت محسوس کی تھی کہ ایک دن یہ ہوگا اور اسی وجہ سے پاکستان بنایا ہمارے بزرگوں نے، ہم نے قرارداد پاکستان پاس کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ آج غزہ میں جو میزائل جارہا ہے وہ یہ نہیں دیکھ رہا کہ آگے مسلمان ہے یا مسیح، آ ج مدرسوں میں اپنی سمجھ کے حساب سے مذہب کے بارے میں پڑھایا جارہا ہے، قائد اعظم نے کسی سیاسی پوائنٹ کی وجہ سے پاکستان بنایا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد جو کچھ ہوا میری جنریشن اس کی آئینی گواہ ہیں، تب سے ہمیں جس طرح تقسیم کیا گیا اور ہمیں کمزور کر کے ایک پڑوس ملک کی جنگ میں جھونک دیا گیا، یہ کسی کی غلطی نہیں بلکہ ہماری ہی غلطی تھی،ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے، اور اس کے نتائج کے بارے میں ہم نے نہیں سوچا۔