میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم جاری ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات پورے ملک میں ایک ساتھ 18 اگست کو ہوں گے، انتخابات میں پی ای جی، این ای اے اور پی ای ایف کے مشترکہ امیدوار اور دی انجینئر پاکستان فورم کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا اس حوالے میرپورخاص کے مقامی ہال میں پی ای جی، این ای اے اور پی ای ایف کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب صدر کے امیدوار مختار علی شیخ، گورننگ باڈی کے امیدوار یوسف قائمخانی، ڈاکٹر زبیر احمد شیخ، ڈاکٹر انیل کمار، سلیم جاٹ، دانش قائمخانی کے علاوہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ووٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی ای جی، این ای اے اور پی ای ایف کے مشترکہ امیدوار آپ کے مسائل کے حل کیلئے کاوشیں کریں گے اور ملک کے چاروں صوبوں میں ایک ہی دن 18 اگست کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں اس لئے آپ پی ای جی، این ای اے اور پی ای ایف کے مشترکہ امیدواروں کو کامیاب کروائیں تاکہ آپ کے درپیش مسائل حل ہو سکیں۔ اس موقع پر پی ای جی، این ای اے اور پی ای ایف کے مشترکہ امیدواروں کو ووٹ دینے کا طریقہ کار بتایا گیا۔ اس موقع پر تقریب کے شرکا پی ای جی، این ای اے اور پی ای ایف کے مشترکہ امیدواروں کو ووٹ دینے کا یقین دلایا اس سے قبل آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔