NLF پاکستان کے وفد کی ILOکنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات

158

عالمی ادارہ محنت (انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن)ILO کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹی ٹونسٹول سے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے ایک وفدنے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عاشق خان،بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عمر حیات، خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اسد علی اور آئیسکو لیبر یونٹی کے عرفان ملک شامل تھے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے سینئر پروگرام منیجر صغیر بخاری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مسٹر گیئر سے این ایل ایف کے صدرشمس الرحمن سواتی نے مزدوروں کو درپیش مسائل پر بات کی اور ILO کی تحسین کی کہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے لیکن ILO اور مزدوروں کے درمیان رابطہ کاروں کے ذریعے اس کا ثمر مزدوروں تک نہیں پہنچ رہا سندھ لیبر کوڈ اور پنجاب لیبر کوڈ کے حوالے سے ILO کی ساکھ کو نقصان پہنچاہے ۔شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ NLF پاکستان میں مزدوروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم
ہے، لہٰذا اسے تسلیم کیا جائے اور ILO کو کچھ لوگ بڑی ہوشیاری سے اپنے اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں ایسے عناصر کی وجہ پاکستان کے مزدوروں کی حالت زار پہلے ہی دگرگوں ہے اور وہ ILO جیسے عالمی ادارے کو بھی اپنے مقاصد کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔ مسٹر گیئر نے کہا کہ سندھ اور پنجاب لیبر کوڈ کے مسودات حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے ہیں، اس میں ILO کا کردار نہیں ILO پاکستان کے تمام مزدوروں کے لیے ہے اگر کوئی ازخود اس کا غلط فائدہ اٹھائے تو یہ اس کا اپنا کردار ہے ILO پیش نظر سماجی انصاف اور ٹریڈ یونینوں کی آزادی ہے اور ایک باوقار روزگار کے مواقع کو یقینی بناناہے اس موقع پر NLF کے وفد کو مختلف شعبوں کافوری بھی کرایا گیا۔