کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے اراکین اور انکے اہل خانہ کی سہولت کے لیے 5 روزہ نادرا وین سروس کا اہتمام کیا گیا، 139 اراکین نے اس سہولت سے استفادہ کیا۔اراکین کی رہنمائی کے لیے کلب اسٹاف مستقل موجود رہا۔ سینئر ممبر جاوید چودھری نے نادرا وین سروس کی فراہمی میں بھرپور تعاون کیا۔کلب اسٹاف عمیر یوسف نے پانچ دن نادرا وین سروس کی سہولت کو بہتر انداز سے مینیج کیا۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ، سیکرٹری شعیب احمد اور جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف نے عمیر یوسف کو تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔