سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے اطراف کچے کے علاقے میں جرائم پیش عناصر کے 2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 جرائم پیشہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکھر میں کچے کے علاقے باگڑجی میں جرائم پیش عناصر کے 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے 5 جرائم پیشہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دونوں جرائم پیشہ عناصر کا تعلق جتوئی برادری کے 2 گروپوں سے ہے۔