ارشد ندیم کی آبائی گائوں آمد،خوش آمدید کے بینرز آویزاں ،پتیاں نچھاور ،پاکستان زندہ باد کے نعرے

189

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیرس اولمپک میں جیولن تھرو مقابلے میں اولمپک ریکارڈ بنانے والے گولڈ میڈل قومی ہیرو ارشد ندیم آبائی علاقے میاں جنوں میں موجود اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، جہاں ہزاروں لوگوں نے قومی ہیروارشد ندیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کی آمد کے موقع پر علاقے کے داخلی دروازوں پر خوش آمدید ارشد ندیم کے بینرز آویزاں کیے گئے جبکہ ارشد ندیم پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔پیرس اولمپکس 2024ء میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ارشد ندیم کا لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں‘ قوم کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی، امید تھی پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کروں گا۔قومی ہیرو کی پرواز کا لاہور ائرپورٹ پر واٹر کینن سے استقبال کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل لانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے اتھلیٹ ہیں، ارشد ندیم کی کامیابی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا، ارشد ندیم عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں لہٰذا ان کو قومی ہیرو قرار دیا جائے۔ ارشد ندیم کے ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ملک میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے 24کڑور پاکستانیوں کو یوم آزادی کا تحفہ دیا۔ گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ایتھلیٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے میں 2016 میں کھٹمنڈو میں ہونے والے سیف گیمز میں پاکستانی دستے کا میڈیکل آفیسر تھا اور تب پہلی مرتبہ ارشد ندیم سے ملاقات ہوئی تھی۔
ارشد ندیم