برطانوی ماہرین کی نگرانی میں پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے 5 سالہ منصوبہ تیار

241
reserves

اسلام آباد: برطانوی ماہر معاشیات کی نگرانی میں پاکستان کی  معیشت کی ترقی کیلئے 5 سالہ پلان تیار کر لیا گیا، جو 14 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ مجوزہ پلان کے تحت نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ ترجیح قرار دیا گیا ہے، اصلاحات پر کامیاب عمل درآمد سے سالانہ روزگار کے 10 لاکھ مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاشی ایجنڈے اور روڈ میپ میں 5 سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا، مجوزہ معاشی پلان کو اسٹیفن ڈرکن منصوبے کا نام دیا گیا ہے، سال 2028 تک سالانہ 6 فیصد معاشی ترقی کا ہدف تجویز کیا گیا ہے، اصلاحات کے ذریعے 2028 تک برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا پلان تجویز کیا گیا ہے۔