سکھر: فاطمہ الزہراء عرصہ دراز سے غیر فعال

87

سکھر (نمائندہ جسارت) پرانا سکھر میں قائم فاطمہ الزہراء عرصہ دراز سے غیر فعال ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق ڈسپنسری جو پرانے سکھر کے مکینوں اور اطراف کے دیہی علاقوں کی خواتین اور بچوں کے لیے بنائی گئی تھی، غیر فعال ہو چکی ہے، یہاں ضروری ادویات، ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولیات میسر نہیں، غریب مریض باہر سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں، ڈسپنسری فعال بنانے کے لیے جیئے شاہ ٹاؤن یوسی ون کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، علاقے کے لوگوں نے میئر سے ڈسپنسری کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرکے فعال بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ ڈسپنسری کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔