۔18اگست کو پاکستان انجینئرز فورم کے پینل کو کامیاب بنائیں ‘ صابر احمد

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبہ کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی بہت اہمیت ہے انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین اور گورننگ باڈی کے انتخابات ہر تین سال بعد ہوتے ہیں اور گزشتہ تیس برس سے یہاں جو لوگ منتخب ہو کر آتے رہے ہیں انہوں نے انجینئرنگ کے شعبے میں مثبت کام کرنے کے بجائے اس کونسل کو عضو معطل بنا کر
رکھا ہوا ہے اسی لیے پاکستان میں انجینئرنگ کا شعبہ اور انجینئرنگ کی تعلیم روبہ زوال ہے اور ایک لاکھ سے زیادہ نوجوان مرد وخواتین انجینئرز بے روزگار ہیں اس لیے کونسل کی قیادت میں بہت بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے کہ یہاں پروفیشنل اور ایما ندار لوگ منتخب ہو کر آئیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں پاکستان انجینئرز فورم پہلی دفعہ اپنے پورے پینل کے ساتھ میدان میں موجود ہے انجینئرنگ کانا ظم منصور برائے چیئرمین انجینئر سید امتیاز حسین شاہ سے سنیئر وائس چیئرمین چاروں صوبوں کے وائس چیئرمین اور گورننگ باڈی کی تمام سیٹوں پر ٹیکنالوجی وائز ہمارے امیداوار موجود ہیں فورم نے اپنا منشور بھی جاری کردیا ہے جو پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبہ کو پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے مشعل راہ ہے جس طرح امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمن پاکستان میں تبدیلی کی جدوجہد کر رہے ہیں اسی طرح پاکستان انجینئرز فورم پاکستان کے شعبہ انجینئرنگ کو اپنا جائز مقام دلوانے اور نوجوان انجینئرز کو ان کا حق دلوانے کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان انجینئرز فورم کے جنرل سیکرٹری انجینئر صابر احمد نے پاکستان بھر کے انجینئرز سے درخواست کی ہے کہ پا کستان میں شعبہ انجینئرنگ کی ترقی کے لیے 18اگست2024 کو پاکستان انجینئرز فورم کے پینل کو کامیاب کریںانجینئر18 اگست کو ہونا والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی بھرپور طریقے سے استعمال کریں اور فورم کے مکمل پینل کو کامیاب بنائیں۔