کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ملیر کورٹ میں مسجد اور لیڈیزبار روم کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھاکہ پہلا افتتاح میں نے مسجد کا افتتاح کیا، مسجد بنانے کے ساتھ اسے آباد رکھا جائے، ہم جو بڑے عرصے سے زیر سماعت کیسز ہیں انہیں نمٹانے کی کوشش کریں۔