دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی‘سردار عبدالرحیم

82

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان قائد اعظم کی محنت اور تدبر، سورھیہ بادشاہ کی بہادری و قربانی ، اور عوام کے جذبہ حریت اور نظریاتی لگاؤ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 77 سالوں سے پاکستان سازشوں اور ہر قسم کے بحرانوں کا سامنا کرتا آیا ہے ، لیکن آج یہ ملک مسلمانوں کی پہلی جوہری توانائی رکھنے والی مضبوط فوج سے آراستہ ہے۔ پاکستانی دنیا بھر میں باصلاحیت قوم سمجھی جاتی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اب عوام نے تہیہ کر لیا ہے کہ کرپشن کے موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرکے پاکستان کو جدید ، ترقی یافتہ اور اقوام عالم کی صفِ اول کا ملک بنائیں گے۔